حج 2023: عازمین حج کو روز مرہ کے اخراجات کے لیے غیر ملکی زر مبادلہ کا انتظام خود کرنا ہوگا

حج 2023 کے لیے زر مبادلہ کا انتظام عازم کو خود کرنا ہوگا جو کہ 1500 سعودی ریال سے کم نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ ہندوستانی کسٹم محکمہ اور آر بی آئی کے ذریعے غیر ملکی سفر کے لیے مقرر رقم سے زیادہ نہ ہو۔

<div class="paragraphs"><p>عازمیں حج کی فائل تصویر</p></div>

عازمیں حج کی فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے ایک اعلانیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حج 2023 میں عازمین حج کو روز مرہ کے اخراجات کے لیے غیر ملکی زر مبادلہ کا انتظام خود ہی کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں جاری ایک پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ ’’دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر جاوید عالم خان نے حج 2023ء پر جانے والے عازمین حج کو اطلاع دی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا سے موصول مکتوب کے مطابق اس سال تمام عازمین حج کو غیر ملکی زر مبادلہ کا انتظام خود کرنا ہوگا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پہلے عازمین حج کو خرچ کرنے کے لیے زر مبادلہ کا انتظام حج کمیٹی آف انڈیا کرتی تھی۔ جاری پریس ریلیز میں اس کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’سابقہ سالوں میں حج کمیٹی آف انڈیا سعودی عربیہ میں قیام کے دوران روز مرہ اخراجات کے لیے ہر ایک عازم کو زر مبادلہ فراہم کراتی تھی۔ اب حج 2023 کے لیے اس زر مبادلہ کا انتظام ہر عازم کو خود کرنا ہوگا جو کہ 1500 سعودی ریال سے کم نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ ہندوستانی کسٹم محکمہ اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعے غیر ملکی سفر کے لیے مقررہ رقم سے زیادہ نہ ہو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔