حج 2025 کے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کی فہرست میں 3676 عازمین کو ملی منظوری
حج کمیٹی آف انڈیا کی اطلاع کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2025 میں حج پر جانے کا ویٹنگ لسٹ کا انتظار کر رہے 3676 عازمین کو منظوری مل گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2025 میں حج پر جانے کا ویٹنگ لسٹ کا انتظار کر رہے 3676 عازمین کو منظوری مل گئی ہے یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب جاری سرکولر کے مطابق مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جس سے چھتیس گڑھ کے 136 سے 160 تک دہلی کے626 سے 790 تک گجرات کے 1724 سے 2207 تک کرناٹک کے 2075 سے 2310 تک کیرالا کے 1712 سے 2208 تک مدھیہ پردیش کے 906 سے 1136 تک مہاراشٹرا کے 3697 سے 4789 تک تامل ناڈو کے 1016 سے 1319 تک اور تلنگانہ کے 1632 سے 2288 تک کے عازمین کو حج کا موقع ملا ہے۔
ویٹنگ لسٹ میں منظور شدہ عازمین، حج اخراجات کی رقم 2,72,300 روپیہ (پہلی اور دوسری قسط) 23 جنوری 2025 تک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں پےِ ان سلپ اور بینک ریفرنس نمبر کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔ عازمین کو رقم جمع کرانے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے- جو ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سیودھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بیکنگ، یو پی آئی کے ذریعہ دستیاب ہے۔
ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کے بعد اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) کی خود تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی۔ 25 جنوری 2025 تک اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرا دیں۔ مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔