ہادیہ مریم اس سال حج پر جانے والی سب سے کم عمر بچی

اتراکھنڈ کے سلیم احمد نے اس مرتبہ حج کے لیے لاٹری میں اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی ہادیہ مریم کا نام بھی شامل کیا تھا جو کہ نکل آیا، آگے کی خانہ پری بھی مکمل کر لی گئی۔ اب ہادیہ حج روانگی کے لیے تیار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اس مرتبہ حج پر روانہ ہونے والے اشخاص اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہر طرح کی خانہ پری جلد از جلد پوری کر رہے ہیں۔ اس درمیان ایک ڈیڑھ سال کی بچی بھی حج پر جانے کے لیے تیار ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بچی کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے اور اس کا نام ہادیہ مریم ہے۔ اس سال اتراکھنڈ سے تقریباً 1300 لوگ حج پر روانہ ہوں گے جن میں ہادیہ سب سے کم عمر ہے۔ گزشتہ جمعرات کو منعقد ٹیکہ کاری کیمپ میں ڈاکٹروں نے اسے ٹیکہ بھی لگایا۔ وہ اپنے والد سلیم احمد اور والدہ کے ہمراہ حج پر جائے گی۔

ہادیہ مریم کے والد سلیم احمد کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہادیہ کے نام کی لاٹری ڈالی تھی جس میں ہادیہ کا نام بھی نکلا ہے۔ گورکھپور گاؤں کی باشندہ ہادیہ مریم کا نام لاٹری میں نکلنے سے ان کے والدین خوش ہیں اور انھیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہادیہ اس سال حج پر جانے والی سب سے کم عمر بچی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال کئی بچے اپنے والدین کے ساتھ حج پر جاتے ہیں اور 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو بہت ساری سہولتیں دی جاتی ہیں۔ چونکہ کم عمر کے بچے اپنے والدین کے ساتھ ہی حج پر جاتے ہیں اس لیے انھیں صرف ہوائی خرچ ہی لگتا ہے، بقیہ اخراجات ان سے نہیں لیے جاتے۔ ہوائی خرچ میں بھی بچوں کے لیے کل کرایہ کا 10 فیصد ہی ادا کرنا ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔