گیانواپی معاملہ: 3 عدالتوں میں 8 مقدمات کی ہوگی سماعت، جانیں کون کون سے ہیں معاملے؟

گیانواپی معاملے سے متعلق آٹھ مقدمات کی آج تین عدالتوں میں سماعت ہوگی۔ شرنگر گوری معاملے کی سماعت ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں ہونی ہے۔

وارانسی کی گیان واپی مسجد، تصویر آئی اے این ایس
وارانسی کی گیان واپی مسجد، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آج یعنی پیر کو وارانسی کی 3 عدالتوں میں گیانواپی سے متعلق 8 مقدمات کی سماعت ہوگی۔ شرنگر گوری کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں ہونی ہے۔ جس میں سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت کی جانب سے دیئے گئے سروے آرڈر کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹ ہری شنکر پانڈے کی طرف سے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی، شہر قاضی کے خلاف داخل کی گئی عرضی بھی شامل ہے۔

ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (پانچ)/ ایم پی ایم ایل اے کورٹ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، شہر قاضی اور مولوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی۔ یہ مقدمہ سینئر وکیل ہری شنکر پانڈے کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ گیانواپی سے متعلق 6 دیگر مقدمات کی سماعت سول جج سینئر ڈویژن اشونی کمار کی عدالت میں ہوگی۔ تمام 6 معاملے ذیل میں درج ہیں۔

  • پہلا معاملہ: لارڈ شری آدی ویششور شیتلا مندر کے مہنت شیو پرساد پانڈے کا ہے۔

  • دوسرا معاملہ: نندی جی مہاراج اور ستیندر چودھری

  • تیسرا معاملہ: ماں شرنگر گوری اور رنجنا اگنی ہوتری

  • چوتھا معاملہ: ستیم ترپاٹھی

  • پانچواں معاملہ: ماں گنگا اور سریش

  • چھٹا معاملہ: ابھیشیک شرما کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔