گنا فائرنگ: پولیس مقابلے میں ایک اور ملزم ہلاک، ایک پولیس اہلکار بھی زخمی

مدھیہ پردیش کے گنا ضلع میں شکاریوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں 3 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے معاملے میں آج علی الصبح پولیس انکاؤنٹر میں ایک اور ملزم مارا گیا

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے گنا ضلع میں شکاریوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں 3 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے معاملے میں آج علی الصبح پولیس انکاؤنٹر میں ایک اور ملزم مارا گیا۔

وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹو پٹھان عرف ظہیر کی موجودگی کی اطلاع ضلع گنا کے دھرماواد بھدولی روڈ پر علی الصبح ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھیراؤ کرلیا۔ چھوٹو نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی جس میں ایک پولیس کانسٹیبل کو گولی لگ گئی۔ کار کو بھی گولی لگی ۔ جوابی کارروائی میں مجرم چھوٹو مارا گیا۔


انہوں نے کہا کہ گنا کیس سے جڑے دو اور ملزم مفرور ہیں۔ اسی وقت گنا سے یواین آئی کے نامہ نگار کے مطابق ملزم چھوٹو پٹھان راجستھان کی طرف فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایک ٹیم فوری طور پر اس مقام پر پہنچ گئی۔ چھوٹو پٹھان دونوں طرف سے آمنے سامنےکی مڈبھیڑ میں مارا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */