مودی حکومت کے خلاف گوجروں کی تحریک نے پکڑا زور، جے پور- آگرہ شاہراہ بند

گوجر ریزریشن تحریک کے سلسلے میں کل دھولپور میں ہوئے تشدد کی وارداتوں کے بعد فی الحال ضلع میں امن قائم ہے۔ یہاں دفعہ 144 کی وجہ سے جگہ جگہ پولس فورس تعینات کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھرت پور: مودی حکومت کے خلاف راجستھان میں گوجروں کی تحریک نے زبردست زور پکڑ لیا ہے۔ گوجروں کے لیے پانچ فیصد ریزرویشن کے مطالبہ کے سلسلے میں کیے جارہے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے آج آگرہ-جے پور قومی شاہراہ 21 پر رکاوٹ ڈال کر سڑک کو بند کردیا۔ مظاہرین نے ا ٓگرہ-جے پور قومی شاہراہ نمبر ۔21 پر سکندرہ میں جام لگادیا، اس سے اس بھرت پور، آگرہ، علی گڑھ، دھول پور، ہنڈون اور کرولی کے لئے جانے والی روڈویز کی بسوں کے ساتھ سبھی طرح کی گاڑیوں کی آمدورفت رک گئیں۔ روڈویز ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر لگے جام کے بعد اب روڈویز بسوں کو مان پور چوراہے سے نکالا جارہا ہے۔ اس مارگ پر روڈویز نے بسوں کی آمدورفت بند کردی ہے۔ جے پور سے روانہ ہوانے والی بسیں دوسہ تک ہی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سوائی مادھوپور کے ملارانا ڈنگر میں سینکڑوں گوجر مسلسل چوتھے دن بھی پٹریوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ موصول اطلاع کے مطابق ملاراناڈنگر میں دھرنے کی جگہ سے دو کلومیٹر دور ملارنا اسٹیشن پر احتیاط کے طور پر پولس فورس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہاں ایس ٹی ایف، آر پی ایف اور ایس ڈی آر ایف کی کمپنیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ راجستھان پولس کے سینئر افسر بھی ریلوے اسٹیشن سے ہی جائے حادثہ پر نظر رکھ رہے ہیں۔

گوجر ریزریشن تحریک کے سلسلے میں کل دھولپور میں ہوئے تشدد کے وارداتوں کے بعد فی الحال ضلع میں امن قائم ہے۔ یہاں دفعہ 144 کی وجہ سے جگہ جگہ پولس فورس تعینات کیا گیا ہے۔ پولس مسلسل گشت کررہی ہے۔ دھول پور قومی شاہراہ نمبر۔2 پر بھی بڑی تعداد میں پولس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سمبھاگ کے کرولی ضلع میں گوجر ریزرویشن تحریک کے بعد ہنڈون ریلوے اسٹیشن پر چوتھے دن بھی سناٹا طاری ہے۔ ادھر ٹونک میں گوجروں کے ایک مندر کے نزدیک اکٹھے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ وزیراعلی اشوک گہلوت نے گوجروں سے امن قائم رکھنے کی درخواست کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔