گجرات کے شیروں کو یو پی لانے کی تیاری، ’اٹاوہ سفاری‘ پارک کی ٹیم جونا گڑھ روانہ

اٹاوہ سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائرکٹر سریش چندر راجپوت نے یہاں بتایا کہ شیروں کو لانے کے لئے صبح 6 بجے اٹاوہ سفاری پارک ٹیم روانہ ہوگئی۔ اس میں گورکھپور میں زیر تعمیر چڑیا گھر کے افسران بھی گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اٹاوہ: اترپردیش کے اٹاوہ سفاری پارک کے لئے گجرات کے جونا گڑھ سے سات شیروں۔ شیرنیوں کو لانے کے لئے پارک کے افسران کی ایک ٹیم آج گجرات کےلئے روانہ ہوگئی۔ اٹاوہ سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائرکٹر سریش چندر راجپوت نے یہاں بتایا کہ شیروں کو لانے کے لئے صبح 6 بجے اٹاوہ سفاری پارک ٹیم روانہ ہوگئی۔ اس میں گورکھپور میں زیر تعمیر چڑیا گھر کے افسران بھی گئے ہیں۔ جونا گڑھ سے ٹیم 26 ستمبر کو شیر۔شیرنی کو لے کر واپس اٹاوہ سفاری پارک پہونچے گی۔ شیروں کو سڑک راستے سے لایا جائےگا۔ انہیں دو مقامات پر روک کر رات کے وقت آرام کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات و اترپردیش کے درمیان شیروں کے حوالے سے پہلے ہی آپسی رضا مندی ہو گئی تھی۔ پہلے جون میں انہیں اٹاوہ لانے کا منصوبہ تھا لیکن زیادہ گرمی ہونے کہ وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب موسم میں تبدیلی آنے کے بعد شیروں کو لائے جانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ان شیروں کو گجرات سے راجستھان کے راستے اٹاوہ لایا جائےگا۔ سفاری میں ان شیروں کو محفوظ رکھے جانے کی سبھی تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ شیروں کو یہاں تک لانے میں تین دن کا وقت لگے گا۔ اس درمیان جے پور و ادے پور میں چڑیا گھروں میں یہ ٹیم شیروں کے ساتھ آرام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات کے جونا گڑھ سے جو شیر اٹاوہ سفاری لائے جا رہے ہیں۔ انہیں میں سے تین شیروں کو گورکھپور میں زیر تعمیر چڑیا گھر لے جایا جائےگا۔ گورکھپور میں چڑیا گھر کی تعمیر میں ابھی وقت ہے تب تک ان شیروں کو اٹاوہ سفاری میں رکھا جائے گا۔


انہوں نے بتایا کہ شیروں کو یہاں کے ماحول میں رہنے کی مشق کرائی جائے گی۔ اس کے لئے بریڈنگ سنٹر و دیگر مقامات تیار کر لئے گئے ہیں جہاں ان شیروں کو رکھا جانا ہے۔ سفاری میں تعینات کیپر پہلے بھی جونا گڑھ جاکر ان شیروں کے ساتھ رہ چکے ہیں۔

رکن پارلیمان رام شنکر کٹھیریا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو 02 اکتوبر کو اٹاوہ آکر سفاری کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کا نام سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام پر اٹل لائن سفاری رکھے جانے کی بھی تجویز دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Sep 2019, 10:10 PM