گجرات: وڈودرا میں ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم، 11 افراد ہلاک، کئی زخمی

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پنا مومایا نے بتایا کہ اب تک 11 مسافروں کی موت ہو چکی ہے، باقی چار مسافر اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

گجرات میں حادثہ / آئی اے این ایس
گجرات میں حادثہ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

وڈودرا: گجرات کے وڈودرا میں قومی شاہراہ 48 پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثہ میں کئی افراد کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر ایک ٹرک اور آٹو رکشہ آپس میں متصادم ہو گئے۔ حادثہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دیگر چار زخمی ہوئے ہیں۔ شدید طور پر زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پنا مومایا نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ مقامی عینی شاہدین کے مطابق سورت سے احمد آباد جانے والے ٹرک کے ڈرائیور نے کار سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اسٹیئرنگ پر کنٹرول کھو دیا۔ کنٹینر ڈیوائیڈر عبور کرتے ہوئے مسافر رکشہ سے ٹکرا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ اب تک 11 مسافروں کی موت ہو چکی ہے، باقی چار مسافر اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کنٹینر آٹو رکشا سے ٹکرانے کے بعد ایئر فورس اسٹیشن کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد رک گیا۔ اسٹیشن کی ایک ٹیم نے بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔

فائر آفیسر امیت چودھری نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کنٹینر مسافر رکشہ کو روندتا ہوا آگے بڑھا۔ فائر بریگیڈ کو آٹو رکشہ کے اسٹیل کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالنے کے لیے کٹر کا استعمال کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے 4، پھر 6 اور آخر میں 3، کل 13 مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ سبھی بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔