گجرات: پاکستانی کشتی سے 200 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد، 6 پاکستانی شہریوں کی گرفتاری

اے ٹی ایس گجرات کے ذریعہ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے مشترکہ طور پر 6 کشتی رانوں کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو پکڑا جس میں تقریباً 40 کلوگرام ہیروئن موجود تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گجرات ساحل سے ایک بار پھر کثیر مقدار میں ہیروئن کی برآمدگی ہوئی ہے۔ اس کی قیمت بازار میں 200 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اے ٹی ایس گجرات خفیہ جانکاری کی بنیاد پر انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے مشترکہ طور سے 6 کشتی رانوں کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو پکڑا، جس میں تقریباً 40 کلوگرام ہیروئن تھی۔ اندازہ کے مطابق اس کی بازار میں قیمت 200 کروڑ روپے ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

14/13 ستمبر 2022 کی شب ایک خفیہ جانکاری پر آئی سی جی نے منصوبہ بندی کے ساتھ بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریبی علاقہ میں گشت کے لیے جہازوں کے دو تیز انٹرسپٹر سی-408 اور سی-454 تعینات کیے۔ رات کے دوران ایک پاکستانی کشتی کو ہندوستانی آبی علاقہ میں مشتبہ طور پر دیکھا گیا۔


چیلنج پیش کیے جانے کے بعد پاکستانی کشتی ایک حصہ میں چڑھ گئی اور ٹال مٹول کرنے لگی۔ پھر ہیروئن کے ذخیرہ کو دو آئی سی جی جہازوں کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ برآمد کیا گیا۔ اس میں 40 کلو ہیروئن تھی جس کی قیمت بازار میں 200 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ سبھی ایجنسیوں کے ذریعہ آگے کی مشترکہ جانچ کے لیے کشتی کو جکھاؤ لایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں انڈین کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس گجرات کے ذریعہ اس طرح کی یہ پانچویں مشترکہ مہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔