پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئیں: این سی آر بی رپورٹ

2021 کی رپورٹ میں پورے ہندوستان میں پولیس حراست میں ہوئیں اموات کی تعداد 88 ہے، جبکہ صرف گجرات میں 23 اموات ہوئی ہیں، دوسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے جہاں 21 اموات ہوئیں۔

این سی آر بی، تصویر آئی اے این ایس
این سی آر بی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو نے 2021 کی جو رپورٹ جاری کی ہے، اس میں جرائم سے متعلق سبھی ریاستوں کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کئی حیران کرنے والے انکشافات ہوئے ہیں، مثلاً پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات کی بات کی جائے تو اس معاملے میں ’گجرات‘ سرفہرست ہے۔ ’دی انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں اگر پولیس حراست میں اموات کی بات کی جائے تو گجرات میں 53 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

این سی آر بی 2020 ڈاٹا کے مطابق پولیس حراست میں اموات کے 15 معاملے گجرات میں درج کیے گئے تھے، جب کہ پورے ہندوستان میں یہ تعداد 76 تھی۔ 2021 کی رپورٹ میں پورے ہندوستان میں پولیس حراست میں ہوئیں اموات کی تعداد 88 ہے، اور صرف گجرات میں 23 اموات ہوئی ہیں۔ دوسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے جہاں 2021 میں 21 اموات ہوئیں۔


تازہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گجرات میں جو 23 لوگوں کی پولیس حراست میں موت ہوئی ہے، ان میں سے 22 کی موت پولیس حراست یا لاک اَپ میں ہوئی تھی جب کہ وہ ریمانڈ میں نہیں تھے، اور ایک کی پولیس حراست میں ہی موت ہو گئی تھی۔ پولیس حراست میں اموات کے اسباب میں 9 اموات خودکشی سے ہوئیں، 9 دیگر اموات کسی نہ کسی بیماری کی وجہ سے بتائی گئیں، اور 2 کی موت پولیس کے ذریعہ جسمانی حملے کے سبب ہوئیں۔ ایک موت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حراست سے بھاگ رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */