گجرات: ٹرین حادثہ میں شیروں کی موت، ایک ملازم کی خدمات ختم

محکمہ جنگلات کے ترجمان اور جوناگڑھ کے چیف جنگلاتی محافظ ڈی ٹی وساوڈا نے بتایا کہ گیارہ مہینہ کے لئے کانٹریکٹ پر مقرر اس ٹریکر کی خدمات فرض کی ادائیگی میں لاپراہی کے سبب ختم کردی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

امریلی: گجرات کے امریلی ضلع کے ساور کنڈلا علاقہ میں بورالا گاؤں کے نزدیک گر کے جنگل میں ایک مال گاڑی سے کٹ کر تین شیروں کی موت ہوجانے کے معاملہ میں محکمہ جنگلات نے اپنے ایک ٹریکر (شیروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے کانٹریٹک پر مقرر عارضی جنگل کے ملازم) کی خدمات ختم کردی ہے۔

محکمہ جنگلات کے ترجمان اور جوناگڑھ کے چیف جنگلاتی محافظ ڈی ٹی وساوڈا نے یو این آئی کو بتایا کہ گیارہ مہینہ کے لئے کانٹریکٹ پر مقرر اس ٹریکر کی خدمات فرض کی ادائیگی میں لاپراہی کے سبب ختم کردی گئی ہیں۔ اسی کے علاقہ میں گزشتہ جنوری مہینہ میں بھی ایک شیر کی ٹرین سے کٹ کر موت ہوگئی تھی۔ تین شیروں کی موت کی تفصیلی جانچ اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر کی نصف رات کے بعد تقریباََ پونے ایک بجے یہ حادثہ ہوا جب ایک ہی گروپ کے کچھ شیر ٹرین پٹری پر جارہے تھے۔ ان میں سے ڈیڑھ سے دو برس کے دو شیروں اور اور تقریباََ ڈیڑھ برس کی ایک شیرنی کی کٹ کر موت ہوگئی۔ مال گاڑی بوٹاد سے پیپاواو جارہی تھی۔

وساوڈا نے بتایا کہ اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ حادثہ کے وقت مال گاڑی کی رفتار کتنی تھی۔ خیال رہے کہ گجرات کے سوراشٹر علاقہ میں تین اضلا ع جوناگڑھ، گر سومناتھ اور امریلی میں 1800مربع کلومیٹر سے زائد پھیلے گر جنگل میں 2015 کی رائے شماری کے مطابق شیروں کی تعداد 523 شیر تھے۔ یہ دنیا میں ایشیائی شیروں کی واحد پناہ گاہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔