گجرات: دیوالی کے موقع پر وڈودرا میں فرقہ وارانہ تصادم، پٹاخے پھوڑنے پر ہوا تنازعہ، مسلم میڈیکل سینٹر کے نزدیک پتھربازی

گجرات کے وڈودرا شہر میں دیوالی کی شب فرقہ ورانہ کشیدگی اور تصادم آرائی کے بعد پولیس نے منگل کی صبح تک کم از کم ایک درجن افراد کو گرفتار کر لیا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

وڈودرا: گجرات کے وڈودرا شہر میں دیوالی کی شب فرقہ ورانہ کشیدگی اور تصادم آرائی کے بعد پولیس نے منگل کی صبح تک کم از کم ایک درجن افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ تصادم پیر رات شہر کے پانی گیٹ علاقہ میں ہوا۔

مقامی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وڈودرا پولیس کے ڈپٹی کمشنر یشپال جگانیا نے کہا ’’تشدد کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ جیسے ہی پولیس کو واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی، شہر بھر کے اہلکاروں کو موقع پر روانہ کیا گیا اور صورت حال کو قابو کیا گیا۔ گھر کی چھت سے پٹرول بم پھینکا گیا تھا، اس سلسلہ میں گرفتاری کی گئی ہے۔


عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تصام سے قبل اسٹریٹ لائٹ کاٹ دی گئی تھی، جس کے بعد دنوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ ایک مقامی رہائشی کے مطابق تصام ایک کالج کے نزیدک پٹاخہ پھوڑنے کو لے کر ہونے والے جھگڑے کے بعد شروع ہوا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے یشپال جگانیہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پیر کی رات شہر کے پانی گیٹ علاقے میں مسلم میڈیکل سینٹر پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے اس ماہ کی 3 تاریخ کو بھی وڈودرا میں فرقہ وارانہ فساد ہوا تھا۔ اس وقت ایک مندر کے نزید بجلی کے کھمبے پر عید میلاد النبی کا جھنڈا لگانے کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔