گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو، اسپتال میں علاج جاری

یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر آر کے پٹیل کی طرف سے آج جاری کی گئی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق آج ان کی کورونا وائرس سے متعلق آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

وجے روپانی، تصویر آئی اے این ایس
وجے روپانی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

احمد آباد: گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کو کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر پایا گیا ہے۔ وجے روپانی کو یہاں اساروا میں واقع یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سنٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ 64 سالہ وجے روپانی کو گزشتہ روز اپنے بڑودہ دورے کے دوران اچانک تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس تھا اور ان کو چکر آنے کے بعد رات کے وقت احمد آباد کے مذکورہ نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر آر کے پٹیل کی طرف سے آج جاری کی گئی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق آج ان کی کورونا وائرس سے متعلق آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تاہم، ان کی علامات ہلکی ہیں اور خون میں آکسیجن کی سطح معمول پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں بھی وجے روپانی کورونا وائرس سے متاثرہ ایک ایم ایل اے سے ملاقات کے بعد خود قرنطینہ میں رہے تھے لیکن اس وقت انہیں یہ انفیکشن نہیں ہوا تھا۔ اب ایسے وقت میں وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہيں، جب ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے درمیان سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اب تک ریاست میں تقریباً 8 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔