وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل عہدے سے مستعفی، بی جے پی قانون ساز کل کریں گے نئے لیڈر کا انتخاب

گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور ان کی کابینہ نے جمعہ کو گورنر آچاریہ دیوورت کو اپنے استعفے پیش کر دیے تاکہ نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کی جا سکے

گورنر کو استعفی سونپتے وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل
گورنر کو استعفی سونپتے وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل
user

قومی آوازبیورو

گاندھی نگر: گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور ان کی کابینہ نے جمعہ کو گورنر آچاریہ دیوورت کو اپنے استعفے پیش کر دیے تاکہ نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نومنتخب قانون ساز نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے ہفتہ یعنی 10 دسمبر کو ملاقات کریں گے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے گورنر کو لکھے خط میں ہفتہ کے روز ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ خط میں انہوں نے گورنر کو یہ بھی بتایا کہ ہفتہ کو ارکان اسمبلی کی میٹنگ ہوگی، جس میں قانون ساز پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے بعد پارٹی گورنر سے پیر کے روز حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کی درخواست کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق بھوپیندر پٹیل وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔


حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر اہل لیڈران شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ہوئے دو مرحلوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 156 سیٹوں کے ساتھ زبردست اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ یہ ریاست میں بی جے پی کی لگاتار ساتویں جیت ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، نئی کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے ایک یا دو نائب مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ میں 12 کابینی وزراء، آزاد قلمدان والے 3 سے 4 وزرائے مملکت اور باقی وزرائے مملکت مقرر کئے جا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔