گجرات: کانگریس پارٹی کا انتخابی منشور جاری

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے گجرات کےلئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ 100 صفحات پر مشتمل اس منشور میں کانگریس نے گجرات کے عوام سے متعدد وعدے کئے ہیں۔ اس میں پٹرول کے دام 10 روپے تک سستے کرنے سے لے کر کسانوں کے لئے قرض معافی جیسی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

کانگریس نے اپنے منشور میں گجرات کے عوام سے پٹرول ڈیزل کے دام 10 روپے تک کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کاکہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل کے داموں میں ویٹ کو 10 روپے سستہ کر دیا جائےگا۔ علاوہ ازیں پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو وہ ریاست میں بجلی کا بل آدھا کر دیں گے۔

کانگریس نے سماجوادی کی طرز پر گجرات کے نوجوانوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بر سر اقتدارآنے پر اعلیٰ تعلیم کے طالب علموں کو سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ 32 ہزار کروڑ سے 25 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کانگریس نے سردار پٹیل یونیورسل ہیلتھ کیئر کارڈ کا اعلان کیا ہے جس میں غریب عوام کو سستی ادویات دستیاب کرائی جائیں گی۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ بر سر اقتدار آنے پر ایم ایس پی کا اعلان بوائی سے قبل کر دیا جائے گا ۔ کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا اور انہیں بجلی ترجیح کی بنیاد پر دی جائے گی جو کہ ابھی تک پرائیویٹ سیکٹر کو دی جا رہی ہے۔

دریں اثنا کانگریس نے کہا کہ ہم نے گھر کا جو وعدہ کیا تھا اسے بی جے پی نے چر ا لیا ہے۔ بی جے پی نے 20 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 4 لاکھ گھر ہی بنا سکی ہے۔ 25 لاکھ ایل آئی جی اور ایم آئی جی گھر بابنائے جائیں گے جہیں غریب طبقات کو واجب داموں میں فراہم کیا جائے گا۔ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر کر دیا جائے گا۔ غریب طبقات کے بچوں تک تعلیم پہنچانے کے لئے اسکولوں کو امداد دی جائے گی اور ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

منشور جاری کرتے وقت گجرات کانگریس کے صدر بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ پاٹیدار اور غیر ریزرو لوگوں کے لئے تعلیم اور روزگار کے برابر مواقع دئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاٹیداروں کو ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کے 49 فیصد ریزرویشن کو چھئے بغیر آرٹیکل 31 (سی) کو ذہن میں رکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 46 کے تحت ریزورویشن کا بل لایا جائے گا۔

آرٹیکل 46 کے تحت جو کہا گیا ہے اس کے مطابق 15 (4) اور 16 (4) کے تحت جسے اس کا فائدہ نہیں ملتا ایسے سماج کے لوگوں کے لئے تعلیم اور اقتصادی فائدہ ملے اس کے لئے مخصوص کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ ساتھ ہی

کانگریس کے مطابق ایک کمیٹی منشور کے لئے اگست سے کام کر رہی تھی ، کمیٹی کے چیئر مین مدھوسودن مستری ہیں جبکہ سیم پترودا اور دیپک بابریا اس کمیٹی کے ارکان ہیں۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔