گجرات میں بی جے پی نے عآپ امیدوار کا کیا اغوا، سنجے سنگھ نے کہا- جمہوریت کا کھلے عام گھونٹا جا رہا ہے گلا

کنچن جریوال نے 14 نومبر کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ عآپ کا دعویٰ ہے کہ 15 نومبر کو بی جے پی نے ان کی نامزدگی کو مسترد کرانے کی کوشش کی۔

سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی
سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

گجرات اسمبلی انتخابات کے درمیان عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر غنڈہ گردی کا الزام لگایا ہے۔ عآپ لیڈروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی نے سورت ایسٹ سے عآپ امیدوار کنچن جریوالا کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ریاست میں عآپ کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ایشودان گڑھوی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ عآپ لیڈر کنچن جریوالا کا پورا کنبہ بھی لاپتہ ہے۔

ایشودان گڑھوی نے ٹوئٹ کیا، "بی جے پی عآپ سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے غنڈہ گردی کا سہارا لیا ہے۔ بی جے پی والے کچھ دنوں سے سورت ایسٹ سے الیکشن لڑنے والے عآپ امیدوار کنچن جریوالا کا پیچھا کر رہے تھے اور آج وہ لاپتہ ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے غنڈے انہیں اٹھا لے گئے ہیں۔ ان کا خاندان بھی لاپتہ ہے۔ بی جے پی کہاں تک گرے گی؟ انہوں نے مزید لکھا کہ بی جے پی عآپ سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے غنڈہ گردی کا سہارا لیا ہے!


وہیں راگھو چڈھا نے کہا کہ بی جے پی کے غنڈوں نے عآپ امیدوار کو اغوا کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ عآپ کے ایک سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’گجرات میں الیکشن ہو رہے ہیں یا جمہوریت کا کھلے عام گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ سورت ایسٹ کے امیدوار کنچن جریوالا کل سے لاپتہ ہیں۔ ویڈیو میں موجود لوگ بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان پر ایکشن لے کر امیدوار کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔ بی جے پی نے انتخابات سے قبل شکست تسلیم کر لی ہے۔ اب وہ امیدوار کو اغوا کر رہے ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ کنچن جریوال نے 14 نومبر کو کاغذات نامزدگی بھرے تھے۔ عآپ کا دعویٰ ہے کہ 15 نومبر کو بی جے پی نے ان کی نامزدگی کو مسترد کرانے کی کوشش کی۔ عآپ لیڈروں نے بتایا ہے کہ کنچن جریوال کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ کنچن اور اس کا خاندان کل رات سے لاپتہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔