گجرات: کار ڈرائیور کی لاپروائی سے 4 سالہ معصوم بچی کی کچل کر دردناک موت

مہسانہ کی اسپرش وِلا سوسائٹی میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پورا کنبہ صدمے میں۔ پولیس معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرم کی تلاش کر رہی ہے۔

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

گجرات کے مہسانہ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سوسائٹی میں سائیکل چلا رہی 4 سالہ معصوم بچی کو ایک کار کچلتے ہوئے چلی گئی جس سے بچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسپرش وِلا سوسائٹی میں پیش آیا رونگٹے کھڑے کر دینے والا یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں درج ہوگیا ہے۔ فوٹیج کے مطابق سوسائٹی کے اندر ایک لڑکی اکیلے سائیکل چلاتے ہوئے جا رہی تھی، اسی درمیان سوسائٹی کے موڑ کے پاس ایک کار آگئی، جس سے بچی ڈر گئی اور سائیکل سے گر گئی۔ لاپرواہ کار ڈرائیور نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔ کار کے نیچے آتے ہی معصوم بچی کچل گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق کار کی زد میں آئی معصوم کی شناخت 4 سالہ دِشا پٹیل کے طور پر کی گئی ہے۔ بچی  کی موت کے بعد پورا کنبہ صدمے میں ہے۔ اس سلسلے میں کار ڈرائیور کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے اور اس کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ گارجین کی شکایت پر پولس معاملہ درج کرکے کارروائی کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر کار ڈرائیور نے تھوڑی بھی مستعدی دکھائی ہوتی اور بچی کے گرتے ہی اپنی گاڑی روک دی ہوتی تو اس دردناک حادثہ سے بچا جاسکتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔