گجرات کے نوساری میں بس اور کار میں خوفناک تصادم، 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

گہری دھند کے باعث گجرات کے نوساری میں ایک فارچیونر کار اور لگژری بس میں تصادم ہوا، جس میں 9 افراد کی جان چلی گئی۔ حادثے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

گاندھی نگر: گجرات کے نوساری میں نیشنل ہائی وے نمبر 48 پر ہفتہ کی صبح ایک کار اور بس کے درمیان زبردست حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 28 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاع دیتے ہوئے نوساری ضلع پولیس کے حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی 11 افراد کو نوساری کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ 17 افراد ولساڈ میں زیر علاج ہیں۔ وہیں، ایک شدید زخمی مسافر کو علاج کے لیے سورت سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔