گریش گوتم مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے ہوں گے اسپیکر

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع ریوا کے دیوتالاب اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے گوتم اسمبلی چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

گریش گوتم، تصویر آئی اے این ایس
گریش گوتم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رکن اسمبلی گریش گوتم ہوں گے۔ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے ایک دن قبل آج یہاں گوتم کی جانب سے سکریٹریٹ میں اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل کی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، اسمبلی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا، راجندر شکلا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی طرف سے اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے گئے ہیں۔ اب ریاست کے سندھیا خطے کے رہنے والے گوتم کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب کیا جانا یقینی ہے۔


کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع ریوا کے دیوتالاب اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے گوتم اسمبلی چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہم نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے سینئر ایم ایل اے گوتم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گوتم اپنی مستعدی، انصاف پسندی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت کی بنیاد پر اسپیکر کے عہدے کو وقار بخشیں گے۔ گوتم کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ان کے کاغذات نامزدگی بھی داخل کر دیئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔