عیدگاہ سری نگر میں گرینیڈ حملہ، پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’’بدھ کی شام کو ملی ٹینٹوں نے پائین شہر کے عیدگاہ علاقے میں قائم 161 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اورایک عام شہری زخمی ہوئے۔‘‘

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالخلافہ سری نگر کے عالی مسجد عیدگاہ علاقے میں مشتبہ جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف کیمپ پر گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں شاہراہ پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’’بدھ کی شام کو ملی ٹینٹوں نے پائین شہر کے عیدگاہ علاقے میں قائم 161 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اورایک عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔‘‘


ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اور عام شہری کی شناخت سجاد احمد بٹ ساکن نرورہ عیدگاہ اور اعجاز احمد بٹ ولد غلام نبی ساکن حول کے بطور ہوئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ’’اسپتال میں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘‘ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔