ٹیچر ہو تو ایسا... ڈیڑھ منٹ میں بچوں کو یاد کرائے 29 ریاستوں کے نام

ٹیچر نے ویڈیو میں بچوں سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ذریعہ پیش کردہ فارمولہ سے بہ آسانی ہندوستان کی سبھی 29 ریاستوں کے نام 29 سیکنڈ میں بتائے جا سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ٹیچر بچوں کو یہ بتا رہا ہے کہ ہندوستان کی 29 ریاستوں کا نام وہ کس طرح بہ آسانی یاد رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے ایک فارمولہ پیش کیا ہے جو نہ صرف آسان ہے بلکہ بہت چھوٹا بھی ہے۔ ویڈیو میں ٹیچر بلیک بورڈ پر جو فارمولہ لکھتا ہے وہ اس طرح ہے:

AT-3 BRCS NO-1

M-5 UKG JHP-2

ٹیچر کا دعویٰ ہے کہ اس فارمولے کو یاد کر کے بچے 29 ریاستوں کا نام 29 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں اور ایسا انھوں نے ویڈیو میں خود کر کے دکھایا بھی ہے۔ اس فارمولے کے مطابق ’اے‘ اور ’ٹی‘ حروف سے 3-3 ریاستوں کے نام ہیں جب کہ بی، آر، سی، ایس، این اور او حروف سے 1-1 ریاست کا نام ہے۔ اسی طرح ایم سے پانچ ریاستوں کے نام ہے جب کہ یو، کے، جی، جے، ایچ اور پی سے 2-2 ریاستوں کےنام ہیں۔

ٹیچر بچوں کو اس فارمولے کے مطابق سبھی ریاستوں کا نام اس طرح شمار کراتے ہیں ’’آسام، اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، تریپورہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، بہار، راجستھان، چھتیس گڑھ، سکم، ناگالینڈ، اڑیسہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، اتر پردیش، کیرالہ، کرناٹک، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ، پچھم بنگال اور پنجاب۔‘‘ ٹیچر نے ان ریاستوں کے نام ویڈیو میں محض 22 سکنڈمیں شمار کرائے ہیں۔

ویڈیو میں چھوٹی عمر کے بچوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ دوسرے، تیسرے یا چوتھے درجے کے طالب علم ہوں گے۔ اس ویڈیو میں جو ٹیچر انتہائی دلچسپ انداز میں ملک کی ریاستوں کے نام یاد کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ان کا نام معلوم نہیں ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کس اسکول میں بنایا گیا ہے، لیکن جو بھی اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہے، ٹیچر کی صلاحیت کو سلام کیے بغیر نہیں رہ پا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔