پٹاخے بین ہونے کے باوجود دیوالی پر زبردست آتش بازی، دہلی دم بخود

ملک بھر میں گزشتہ روز دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس دوران قومی راجدھانی دہلی میں پٹاخوں پر پابندی ہونے کے باوجود خوب آتش بازی کی، جس سے فضائی آلودگی انتہائی خراب ہو گئی

دہلی میں دیوالی کے بعد دھند کا منظر / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی میں دیوالی کے بعد دھند کا منظر / تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ روز دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس دوران قومی راجدھانی دہلی میں پٹاخوں پر پابندی ہونے کے باوجود خوب آتش بازی کی، جس سے فضائی آلودگی انتہائی خراب ہو گئی۔ خیال رہے کہ حکومت نے پٹاخوں کے استعمال اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم آلودگی کو قابو میں کرنے کے تمام اقدامات ناکافی ثابت ہوئے۔ جمعہ کی صبح دہلی کی فضا کو دھند کی چادر نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے جن پتھ علاقہ میں فضا کی کوالٹی خطرناک زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کے روز جن پتھ میں فضائی کوالٹی انڈیکس کی سطح 655.07 پر رہی۔ آسمان میں دھند کی موٹی مودی چادر چھائی ہونے کے سبب کئی لوگوں نے آنکھوں میں پانی آنے اور گلے میں خارش کی شکایت کی۔ کم و بیش نوئیڈا اور غازی آباد میں یہی صورت حال نظر آرہی ہے۔ یہاں بھی آلوگی کے سبب فضائی آلودگی گمبھیر زمرے میں پہنچ گئی ہے۔


دہلی حکومت نے پٹاخوں پر پابندی کے باوجود کئی مقامات پر لوگوں کو دیوالی پر سڑک پر پٹاخے چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے فضائی کوالٹی میں گرا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ دہلی کی آلودگی میں پرالی جلانے کے سبب 25 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔

مرکزی حکومت کے زیر انتظام موسم کے حوالہ سے پیش گوئی کرنے والی ایجنسی ’سفر‘ کے مطابق اتوار کی شام (7 نومبر) تک فضائی کی کوالٹی میں بہتری نہیں آئے گی۔ تاہم فضائی کوالٹی گمبھیر سے ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں آ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Nov 2021, 9:18 AM