کانگریس دفتر میں آزادی کا جشن: پرچم کشائی کے بعد راہل گاندھی کی قیادت میں نکلا ’آزادی گورو مارچ‘

پرچم کشائی کے بعد کانگریس لیڈران نے 30 جنوری مارگ پر گاندھی اسمارک تک مارچ نکالا، اس مارچ میں پرینکا گاندھی، غلام نبی آزادی، آنند شرما، پون بنسل، وینوگوپال سمیت سرکردہ لیڈران شامل تھے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

آج آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر دہلی واقع کانگریس صدر دفتر میں بھی آزادی کا جشن منایا گیا۔ دفتر کے میدان میں سابق مرکزی وزیر امبیکا سونی نے پرچم کشائی کی۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، غلام نبی آزاد، پرینکا گاندھی، پون کھیڑا، سپریا شیرینیت سمیت تمام بڑے لیڈران اور سینکڑوں کارکنان موجود رہے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے حال ہی میں کووڈ متاثر ہو جانے کے سبب آج کانگریس دفتر میں ہوئی یومِ آزادی تقریب میں سابق وزیر امبیکا سونی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں کانگریس لیڈران و کارکنان کے درمیان راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی سے پہلے وندے ماترم، اور اس کے بعد قومی ترانہ ’جن گن من‘ گایا گیا۔

کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کے بعد راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر آج کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی تقریب میں شامل ہوا۔ یہ ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔ آج ہم آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں، ہمیں مل کر ایک نئی توانائی کا مظاہرہ کر ملک کے مفاد پر مبنی کاموں کو نئی سمت اور رفتار دینی ہوگی۔‘‘

پرچم کشائی کے بعد کانگریس لیڈران نے کانگریس دفتر سے 30 جنوری مارگ پر واقع گاندھی اسمارک تک مارچ نکالا، جہاں مہاتما گاندھی شہید ہوئے تھے۔ اس مارچ کی قیادت راہل گاندھی نے کی۔ اس دوران پرینکا گاندھی، غلام نبی آزاد، آنند شرما، پون بنسل، کے سی وینوگوپال سمیت کئی سرکردہ لیڈران ہاتھوں میں ترنگا لیے موجود تھے۔ گاندھی اسمارک پہنچ کر راہل گاندھی سمیت سبھی کانگریس لیڈران نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج عقیدت کے بعد مارچ کا اختتام ہوا۔ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وہاں جمع سبھی کانگریس لیڈران نے ملک کے اتحاد، سالمیت اور ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی کورونا انفیکشن کی وجہ سے بھلے ہی اس تقریب میں شامل نہیں ہو پائیں، لیکن انھوں نے یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے باشندوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ اس میں انھوں نے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سونیا گاندھی نے پیغام میں لکھا کہ گاندھی، نہرو، پٹیل، آزاد جیسے عظیم قومی لیڈران کو جھوٹ کی بنیاد پر کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہر کوشش کو کانگریس پرزور طریقے سے مخالفت کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔