جموں وکشمیر میں فیملی کورٹس کے قیام کی تیاری

قانون کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ کے مطابق قانون سازیہ مشاورتی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر جموں او رکشمیر فیملی کورٹس بِل 2018 کا ڈرافٹ محکمہ قانون کی ویب سائٹ (www.jklaw.nic.in) پر دستیاب رکھا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سرینگر: جموں وکشمیر کی گورنر انتظامیہ نے ریاست میں فیملی کورٹس کو قائم کرنے کے لئے ایک قانون مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیملی کورٹس قائم کرنے کا مقصد شادی بیاہ اور فیملی معاملات میں کسی بھی قسم کے تنازعوں کو آپسی افہام تفہیم کے ساتھ حل کرنے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

قانون کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ کے مطابق قانون سازیہ مشاورتی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر جموں او رکشمیر فیملی کورٹس بِل 2018 کا ڈرافٹ محکمہ قانون کی ویب سائٹ (www.jklaw.nic.in) پر دستیاب رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرافٹ بِل کی ہارڈ کاپی محکمہ قانون، انصاف و پالیمارنی امور سول سیکرٹریٹ سرینگر میں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

قانون کے سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ قانون ڈرافٹ بِل پر مختلف سرکاری محکموں، اداروں، بار ایسو سی ایشنوں، شراکت داروں اور عام لوگوں سے ان کی رائے طلب کر رہا ہے جس کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2018ء مقرر کی گئی ہے۔آراء ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں میل کیا جاسکتی ہے اور اس مقصد کے لئے law-jk@nic.in ،sethi.achal@gmail.com اور adv.ashishgupta@gmail.com سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقین اپنی آراء ڈاک کے ذریعے بھی ارسال کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لئے متعلقین عبدالمجید بٹ، سیکرٹری ٹو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف لأ ، جسٹس اینڈ پارلیمنٹری افیئرس ، روم نمبر222 ، سول سیکرٹری جے اینڈ کے سری نگر پتہ پر بھیج سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Sep 2018, 10:39 AM