حاجیوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے حکومت شفاف نظام قائم کرے: دہلی حج کمیٹی

حج انتظامات کے متعلق ایک پریس کانفرنس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن فیروز احمد نے واضح لفظوں میں وزارت اقلیتی امور اور وزارت شہری ہوابازی پر عدم تعاون کا الزام لگایا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے امسال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج پر جانے والے حاجیوں کو ہونے والی پریشانیوں کیلئے وزات اقلیتی امور اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اس طرح کی پریشانیوں کے تدارک کے خاطر متعلقہ وزارتوں، ایجنسیوں، حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹی کے آپسی مفاہمت سے ایک شفاف نظام قائم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

حج انتظامات کے متعلق ایک پریس کانفرنس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن فیروز احمد نے واضح لفظوں میں وزارت اقلیتی امور اور وزارت شہری ہوابازی پر عدم تعاون کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا ’’ہم نے امسال حاجیوں کو ہونے والی پریشانیوں کے بارے میں آگاہ کرنے اور آئندہ اس طرح کی صورت حال سے بچنے کے لئے تجاویز پیش کرنے کے لئے اقلیتی امور اور شہری ہوابازی کے وزراء سے کئی مرتبہ وقت مانگا لیکن انہوں نے پانچ منٹ کا وقت بھی نہیں دیا۔‘‘

فیروز احمد نے کہا کہ ’’چونکہ مقامی سطح پر حاجیوں کے جملہ معاملات ریاستی حج کمیٹی کے توسط سے انجام دیئے جاتے ہیں ایسے میں ریاستی حج کمیٹی (دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی) کو کلی اختیارات کی فراہمی لازمی ہے بصورت دیگرمقامی سطح پر مختلف قسم کی سماجی اور سیاسی صورت حال پیدا ہونا ایک فطری بات ہے جس کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Oct 2018, 9:08 AM