حکومت ملک و بیرونِ ملک پھنسے کشمیری طلبا کی واپسی کے خصوصی انتطامات کرے: تاریگامی

موصوف لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کے ہزاروں طلبا ملک و بیرون ملک درماندہ ہوئے ہیں جو وہاں خوف و مایوسی میں مبتلا ہیں اور یہاں ان کے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے کافی فکر مند ہیں۔

یوسف تاریگامی
یوسف تاریگامی
user

یو این آئی

سری نگر: کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک وبیرون ملک میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کی حالت زار پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تریگامی نے یونین ٹریٹری انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ان طلبا کی گھر واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کرے۔

موصوف لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کے ہزاروں طلبا ملک و بیرون ملک درماندہ ہوئے ہیں جو وہاں خوف و مایوسی میں مبتلا ہیں اور یہاں ان کے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے کافی فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبا گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے لگاتار اپیلیں کر رہے ہیں کیونکہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے ان طلبا کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔


تاریگامی نے کہا کہ کئی ریاستوں نے اپنے طلبا کو واپس بلا لیا یا واپس لانے پر غور کر رہے ہیں۔ حکومت جموں و کشمیر کو بھی ملک و بیرون ملک پھنسے اپنے طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، یوکرین وغیرہ ممالک میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کے پاس پیسے نہیں ہیں جس سے ان کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔

موصوف لیڈر نے کہا کہ حکومت ہند کو ان ممالک کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانا چاہیے اور ان طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM