گورنر، ایل جی غیر بی جے پی حکومتوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں: مجید میمن

مجید میمن نے کہا کہ دہلی کے ایل جی اور وزیراعلیٰ کے درمیان مختلف مسائل پر اختلاف ہیں اور اسی طرح کیرالہ کے گورنر اور سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں محاذ کی ریاستی حکومت سے اچھے تعلقات نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مجید میمن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مجید میمن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ترنمول لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن مجید میمن نے مرکزی حکومت پر غیر بی جے پی حکومتوں کے خلاف گورنر اور ایل جی کے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مجید میمن نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ مہاراشٹر، کیرالہ، مغربی بنگال، تمل ناڈو - ریاست بہ ریاست اور پھر دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرز وغیرہ کو مقامی انتظامیہ کی مخالفت کرنے اور غیر بی جے پی حکومتوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنے کی ہدایات کے ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے بھیجا جاتا ہے۔

مجید میمن نے مزید کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) اور چیف منسٹر کے درمیان مختلف مسائل پر اختلاف ہیں اور اسی طرح کیرالہ کے گورنر اور سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں محاذ کی ریاستی حکومت سے اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ اس سے قبل جب جگدیپ دھنکھڑ مغربی بنگال کے گورنر تھے تو ان کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اختلافات تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔