کشمیر کے گورنر کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری، کہا- ’کشمیر میں امن قائم ہوگا‘

کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے خواجہ غریب نواز کی درگارہ پر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’ہم کشمیر میں سب سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کشمیر کے گورنر کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری، کہا- ’کشمیر میں امن قائم ہوگا‘

اجمیر: جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر میں امن قائم ہوگا اور لوگ بے خوف ماحول میں سانس لے سکیں گے۔

اجمیر کے دورے پر آئے گورنر ستیہ پال ملک نے خواجہ غریب نواز کی درگارہ پر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’ہم کشمیر میں سب سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں پورے عزت ع احترام کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے سیاسی پارٹیوں کو مدعو کرتا ہوں تا کہ ریاست میں امن قائم ہو سکے۔‘‘ ستیہ پال ملک نے کہا کہ انہوں نے غریب نواز کی بار گاہ میں دعا کی ہے کہ انہیں اپنے منصوبوں میں کامیابی حاصل ہو سکے۔

ہندوستان اور پاکستان کے رشتوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میں اس موضوع پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کا مسئلہ ہے، لیکن میں نے آج اجمیر درگارہ شریف میں زیارت کر کے جموں و کشمیر سمیت پورے ملک کے لئے امن و سکون، خوشحال اور بھائی چارے کی دعا کی ہے۔‘‘

کشمیر کے گورنر کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری، کہا- ’کشمیر میں امن قائم ہوگا‘

ستیہ پال ملک نے اجمیر میں ڈگی چوک پر واقع جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا بھی افتتاح کیا۔ اجمیر میں جموں اینڈ کشمیر بینک کی یہ پہلی شاخ ہے اور افتتاح کے بعد یہاں پہلا کھاتہ کھولا گیا ہے۔ برانچ منیجر رئیس احمد نے بتایا کہ جے اینڈ کے بینک ایک پرائیویٹ بینک ہے اور ملک بھر میں اس کی تقریباً ایک ہزار شاخیں ہیں۔

کشمیر کے گورنر کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری، کہا- ’کشمیر میں امن قائم ہوگا‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔