عوام کے مفادات کو نظر انداز کر رہی ہیں حکومتیں: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ گھر۔پریوار کی خوشی میں ہی زندگی کی خوشی پنہاں ہے اور ایسے میں تمام ہی طبقات کے غریب اور ضرورت مند پڑوسی کے تئیں اپنی ذمہ داری کو نہ بھلایا جائے تو بہتر ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مرکز اور ریاستی حکومت پر عوامی مفادات کی اندیکھی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ترقی کا ڈنکا پیٹ کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے سماجی عدم مساوات روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

دیوالی کی مبارک باد دینے کے ساتھ بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ گھر۔پریوار کی خوشی میں ہی زندگی کی خوشی پنہاں ہے اور ایسے میں تمام ہی طبقات کے غریب اور ضرورت مند پڑوسی کے تئیں اپنی ذمہ داری کو نہ بھلایا جائے تو بہتر ہے۔


اقوام متحدہ کے سکریٹری اینتونیو گوتریز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے ساتھ ۔ساتھ نئی ٹیکنالوجی کے بے تحاشہ استعمال سے سماج میں عدم مساوات لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ملک میں جو بھی ترقی ہو رہی ہے اور اس کا ڈنکا پیٹ کر اس کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے ملک کی تقریباً 130 کروڑ آبادی میں سے زیادہ تر غریب، محنت کش اور ضرورت مند افراد کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے بلکہ اس سے امیر لوگ اور زیادہ امیر ہوتے جا رہے ہیں۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ یہ ملک کی 130 کروڑ عوام کی اصلی ترقی نہیں ہے، اس لئے ہندوستان غریبی، بے روزگاری وغیرہ کے سنگین مسائل والا ملک بن گیا ہے۔ اس کی اصلی وجہ یہ ہے کہ حکومتیں یہاں کے شہریوں کی نہیں سن رہی ہیں اور من مانے طریقے سے کام کر رہی ہے جس کا نتیجہ ابھی اختتام پذیر ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دیکھنے کو ملا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری کی باتوں پر اگر حکومتیں دھیان دیں تو بہتر ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔