وجے مالیا، نیرومودی ، میہول چوکسی کی 19111 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

وجے مالیا، نیرو مودی، میہول چوکسی نے اپنی کمپنیوں کے ذریعے فنڈز میں ہیرا پھیری کرکے پبلک سیکٹر بینکوں کو دھوکہ دیا، جس کے نتیجے میں بینکوں کو کل 22585.83 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حکومت نے کہا ہے کہ مفرور وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کی 19111 کروڑ روپے کی جائیدادوں کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت کرک کیا گیا ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے کہا کہ تینوں (وجے مالیا، نیرو مودی، میہول چوکسی) نے اپنی کمپنیوں کے ذریعے فنڈز میں ہیرا پھیری کرکے پبلک سیکٹر بینکوں کو دھوکہ دیا، جس کے نتیجے میں بینکوں کو کل 22585.83 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔


بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج لال کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا ’’وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی (جنہوں نے اپنی کمپنیوں کے ذریعے رقم کا غبن کرکے پبلک سیکٹر کے بینکوں کو دھوکہ دیا، جس کا نتیجے میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کوکل 22585.83 کروڑ روپے کا نقصان ہوا) 15 مارچ 2022 تک پی ایم ایل اے کے التزام کے تحت 19111.20 کروڑ روپے کے اثاثے کرک کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرک کئے گئے کل اثاثوں میں سے 15113.91 کروڑ روپے کے اثاثے پبلک سیکٹر کے بینکوں کو دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 335.06 کروڑ روپے کے ضبط شدہ اثاثے حکومت ہند کے پاس ہیں۔


وزیر نے کہا کہ ’’15 مارچ 2022 تک، ان معاملات میں کل دھوکہ دہی کی رقم کا 84.61 فیصد منسلک/ضبط کیا گیا ہے اور بینکوں کو ہونے والے کل نقصان کا 66.91 فیصد انہیں دیا گیا ہے،باقی حکومت ہند کے پاس ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 15 مارچ 2022 تک، ایس بی آئی کی قیادت والے بینکوں کے کنسورشیم نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ ان کے سپرد کئے گئے اثاثوں کی فروخت کرکے 7975.27 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔