قومی شاہراہوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے کیو آر کوڈ والے سائن بورڈ نصب کرنے کی تیاری

سڑک اور شاہراہوں کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ قومی شاہراہوں پر کیو آر کوڈ والے سائن بورڈ نصب کیے جائیں گے، جن کے ذریعے پروجیکٹ معلومات، ایمرجنسی ہیلپ لائن اور قریبی سہولیات کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں گی

<div class="paragraphs"><p>شاہراہ کی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: حکومت نے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی سہولت اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔ سڑک و شاہراہوں کی وزارت کے مطابق، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) مختلف قومی شاہراہوں پر ایسے سائن بورڈ نصب کرے گی جن میں کوک ریسپانس (کیو آر) کوڈ موجود ہوگا۔ ان بورڈز پر پروجیکٹ کی مکمل معلومات دستیاب ہوں گی، جس سے مسافروں کو ہر وقت ضروری معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

ان بورڈوں پر قومی شاہراہ کا نمبر، ہائی وے کا حصہ، پروجیکٹ کی طوالت، تعمیر اور دیکھ بھال کے اوقات، ہائی وے پیٹرولنگ، ٹول منیجر، پروجیکٹ منیجر، ریزیڈنٹ انجینئر، ایمرجنسی ہیلپ لائن 1033، این ایچ اے آئی فیلڈ آفس کے رابطہ نمبر کے علاوہ قریبی سہولیات جیسے اسپتال، پٹرول پمپ، شواچی خانے، پولیس اسٹیشن، ریسٹورینٹ، ٹول پلازہ، ٹرک پارکنگ، پنچر ٹھیک کرنے کی دکان اور گاڑیوں کے سروس یا ای-چارجنگ اسٹیشن کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

این ایچ اے آئی کا مقصد یہ ہے کہ یہ کیو آر کوڈ سائن بورڈ نہ صرف ایمرجنسی اور مقامی معلومات تک رسائی آسان بنائیں، بلکہ قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کا تجربہ بھی بہتر کریں اور انہیں شاہراہوں کے حوالے سے معلومات سے آگاہ کریں۔ ان بورڈز کو خاص طور پر سڑک کے کنارے ریسٹ ایریا، ٹول پلازہ، ٹرک لے بائی، ہائی وے کے آغاز اور اختتام کے مقامات اور دیگر اہم نشانات کے قریب نصب کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی نظر میں آئیں۔


مزید براں، این ایچ اے آئی نے بتایا کہ اگر اتھارٹی کی جانب سے نشاندہی کی گئی سڑک کی جائیدادوں کا بروقت مالیاتی استفادہ کیا گیا، تو مالی سال 2026 میں اس کے لیے 35,000 سے 40,000 کروڑ روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔ یہ اندازہ گزشتہ تین سالوں کے ٹول-آپریٹ-ٹرانسفر (ٹی او ٹی) پیکجز کے اوسط قیمت کے حساب سے لگایا گیا ہے۔

رینٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مالی سال 2025 کے 24,399 کروڑ روپے کے مالیاتی فائدے سے بہت بہتر ہوگا اور مالی سال 2026 کے لیے 30,000 کروڑ روپے کے ہدف سے بھی تجاوز کرے گا۔ مالی سال 2023 سے این ایچ اے آئی نے مالیاتی استفادہ کے لیے نشاندہی کی گئی جائیدادوں کی سالانہ فہرست شائع کرنا شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔