مرکز نے چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود گھٹانے کا فیصلہ واپس لیا، وجہ کیا انتخابات ہیں؟

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود پہلی جیسی بنی رہیں گی، جو 2020-2021 کی آخری سہ ماہی میں موجود تھیں یعنی مارچ 2021 والی شرح ہی لاگو رہیں گی۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

قومی آوازبیورو

کل حکومت نے فیصلہ لیا تھا کہ چھوٹی بچت اسکیموں پر ملنے والے سود کی شرح 0.5 فیصد کم کی جا رہی ہیں یعنی اس پر ملنے والے 4.0 فیصد سود کو گھٹا کر3.5 فیصد کر دیا تھا لیکن حکومت نے اب یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ مبصرین اس کی وجہ انتخابات بھی بتا رہے ہیں۔

واضح رہے حکومت کے گھٹانے کے فیصلہ کو لے کر عوام میں خاص طور سے مڈل کلاس میں کافی ناراضگی نظر آرہی تھی۔ مبصرین کی رائے ہے کہ اس فیصلہ کا اثر پانچ ریاستوں میں جاری انتخابات پر پڑ سکتا ہے اور اس کا نقصان حکمراں جماعت بی جے پی کو ہو سکتا ہے۔


واضح رہے اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور شائع خبروں کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اس فیصلہ کا نوٹس غلطی سے جاری ہو گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود پہلی جیسی بنی رہیں گی جو 2020-2021 کی آخری سہ ماہی میں موجود تھیں یعنی مارچ 2021 والی شرح ہی لاگو رہیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔