حکومت سرحدوں کے ساتھ ساتھ عوام کے اعتماد کا بھی تحفظ کرے: اکھلیش

رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کہے لیکن سچ یہ ہے کہ چین نے ہماری کچھ زمین پر قبضہ کرلیا ہےاور اس کو بات چیت کے ذریعہ واپس لینا ہوگا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چین کے معاملے میں مرکزی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعتماد دلاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اب حکومت کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ملک کی سرحدوں کے ساتھ ہی عوام کے اعتماد کی بھی سو فیصدی حفاظت ہو۔

اکھلیش یادو نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ سماج وادی حکومت کے وقت بنے آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے آج ملک کی فوج کے لئے رن وے کی طرح تیار ہے۔ یہاں جنگی تیارے اترسکتے ہیں اور یہاں سے اڑانیں بھی بھر سکتے ہیں۔یہ ایکسپریس وے ایک دورس سرمایہ کاری سوچ کا نتیجہ ہے جس کا دوہرا فائدہ ملک کی افواج اور عوام کو لگاتار ملتا رہے گا۔


وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ میں ایس پی کی نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے کہا کہ چین اور پاکستان پر کبھی بھرونہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کچھ بھی کہے لیکن سچ یہ ہے کہ چین نے ہماری کچھ زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس کو ڈپلومیٹک بات چیت کے ذریعہ واپس لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات درآمدات کو روکنا چاہئے ۔ان سے ہمارے کافی کاروبار ختم ہوگئےہیں اور کروڑوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ ہند۔چینی مصنوعات کا ڈمپنگ گراونڈ بن گیا ہے۔ درآمدات پر فورا پابندی ہو تو چینی مصنوعات پر 300فیصدی اکسائز ڈیوٹی لگانے کا نظم ہونا چاہئے۔


پروفیسر رام گوپال نے تجویز دیا کہ اروناچل پردیش سے لے کر کچھ تک جتنے لوک سبھا حلقے چین اور پاکستان کی سرحد سے ملتے ہیں۔ ان کے اراکین سے ہر تین ماہ میں ملاقات کر کے زمینی حقائق سے روبرو ہونا چاہئے۔جنگ کسی بھی ملک کے لئے مفید نہیں ہوسکتا اس سے صرف تباہی آتی ہے۔ اس لئے امن کی کوششیں اگر ناکام ہوجائیں اور چینی افواج ہماری سرحدوں سے اگر نہ ہٹیں تو جنگ کو آخری متبادل کے طور پر منتخب کیا جائے۔اس مدت میں ہندوستان کو اپنی سرحدوں پر پوری طرح سے سجت کر کے سرحدوں کی تحفظ کے لئے تیار رکھا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔