حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھا رہی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کے مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر قومی آواز، ویپن
راہل گاندھی، تصویر قومی آواز، ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریبوں کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت کو عوامی مفاد میں قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کرنا چاہئے۔ راہل گاندھی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھا رہی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کے مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ "پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر لیڈران اور کارکنان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ پچھلے 10 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 بار اضافہ کیا گیا اور اس کی سیدھی چوٹ غریب عوام پر پڑ رہی ہے، لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بند کرے۔


انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں مسلسل احتجاج کرے گی۔ اس اضافے سے حکومت کو ہزاروں کروڑ روپے کی آمدنی ہو رہی ہے۔ حکومت کا سیدھا فارمولہ ہے کہ غریبوں کی جیبوں سے پیسہ نکال کر اپنے ذخائر بھرو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔