ڈیپ فیک معاملے پر حکومت نے جاری کی ایڈوائزری، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو سخت تنبیہ

الیکٹرانکس و آئی ٹی وزارت نے سبھی انسٹاگرام و ایکس جیسے انٹرمیڈیریز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپنے صارفین کو ان کی مقامی زبان میں حکومت کی صلاح کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے کہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ڈیپ فیک معاملے پر حکومت کسی بھی طرح کی لاپروائی برداشت کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرکزی حکومت نے منگل کو رسمی طور سے سبھی انٹرمیڈیڈیز و سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے یہ یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ ان کے پلیٹ فارمز پر آئی ٹی اصول کے دائرہ میں آنے والے مواد کا ہی نشریہ ہو۔ اگر اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

الیکٹرانکس و آئی ٹی وزارت نے سبھی انسٹاگرام و ایکس جیسے انٹرمیڈیریز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپنے صارفین کو ان کی مقامی زبان میں حکومت کی صلاح کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے کہا ہے۔ اے آئی کی مدد سے بنائے جانے والے ڈیپ فیک ویڈیو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈالے جانے کا معاملہ بڑھنے کے بعد حکومت نے اس پر روک لگانے کے لیے سبھی پلیٹ فارمز کے ساتھ گزشتہ مہینے میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں بنے اتفاق کی بنیاد پر منگل کو رسمی طور پر مشورہ دیا گیا ہے۔


وزارت نے کہا کہ آئی ٹی قانون کے رول 3(1)B(Five) کے تحت کسی بھی طرح کی غلط خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ڈالی جا سکتی ہے۔ صارف کو غلط ویڈیو، میسج یا مواد ڈالنے سے روکنے کا کام سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ہے تاکہ اس سے دیگر صارف کو نقصان نہ ہو۔ پلیٹ فارمز صارف کو یہ بھی بتائے گا کہ آئی ٹی قانون کے رول پر عمل نہیں کرنے پر ان کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔