مودی حکومت کشمیر میں افراتفری پھیلا رہی ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے یہاں پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’اگر حکومت ہند کوئی کشمیر مخالف اقدام نہیں اٹھانے والی ہے تو پھر یہاں سے یاتریوں اور سیاحوں کو کیوں بھگایا جارہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بڈگام: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر انتظامیہ پر وادی کشمیر میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی علاقائی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں کسی بھی کشمیر مخالف اقدام کے خلاف ایک جٹ ہو کر لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات عائد کر کے انہیں بدنام کیا جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’اگر حکومت ہند کوئی کشمیر مخالف اقدام نہیں اٹھانے والی ہے تو پھر یہاں سے یاتریوں اور سیاحوں کو کیوں بھگایا جارہا ہے۔ یہاں این آئی ٹی کے طلباء سے کیوں کہا جا رہا ہے کہ گھروں کو واپس لوٹ جاؤ۔ افراتفری تو سرکار پھیلا رہی ہے۔ یہاں کی انتظامیہ تو روز ایڈوائزریاں جاری کر رہی ہے۔‘‘


ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میرا یہ کہنا ہے کہ ہم تمام مین اسٹریم جماعتیں جن کو یہاں کرپشن کے نام پر بدنام کیا جارہا ہے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم اکٹھے آخری سانس تک جموں وکشمیر کے تشخص کی حفاظت کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */