کرناٹک میں سرکاری ملازمین کو صبح 10 بجے تک دفتر پہنچنا لازمی، ’کرتویہ‘ ایپ کے ذریعہ ہوگی حاضری

ایڈیشنل چیف سکریٹری سے لے کر ضلعی سطح کے تمام افسران اور ملازمین کو روزانہ ’کرتویہ‘ ایپ پر چیک ان اور چیک آؤٹ درج کرنا ہوگا۔ ایپ کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

کرناٹک حکومت نے ریاست میں تمام سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے وقت کی پابندی یقینی بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ تازہ اقدام کے تحت اب تمام ملازمین کو صبح 10 بجے تک اپنے دفتر پہنچنا اور ’کرتویہ‘ موبائل ایپ کے ذریعے حاضری لگانا لازمی کردیا گیا ہے۔ اس نئے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چیف سکریٹری ڈاکٹر شالنی رجنیش کی طرف سے جاری حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کی جانب سے 4 جون کو منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران دیئے گئے سخت احکامات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے سرکاری دفاتر میں بے قاعدگیوں اور تاخیر سے پہنچنے کے مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

حکم کے مطابق ایڈیشنل چیف سکریٹری سے لے کر ضلعی سطح کے تمام افسران اور ملازمین کو روزانہ ’کرتویہ‘ ایپ پر چیک ان اور چیک آؤٹ درج کرنا ہوگا۔ ایپ کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ای گورننس ڈپارٹمنٹ نے ایک جدید ترین اے آئی پر مبنی نظام تیار کیا ہے جو خود ان ملازین کی ضلع اور آفس وار رپورٹ تیار کرے گا جنہوں نے صبح 10 بجے تک حاضری نہیں لگائی۔ یہ رپورٹ متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو آٹو میٹک بھیج دی جائے گی۔


اس کے ساتھ ہی جو آفیسر سرکارے دورے یا فیلڈ ڈیوٹی پر جاتے ہیں، انہیں ایپ میں ’’آؤٹ آف آفس ڈیوٹی‘‘ (او او ڈی) آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ان کی حاضری کی تصدیق متعلقہ سپروائزری افسر کریں گے۔ محکمہ کے سربراہوں کو ’کرتویہ‘ ڈیش بورڈ کے ذریعہ روزانہ حاضری کی رپورٹس کا جائزہ لینے اور قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی یقینی بنانی ہوگی

سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ریاستی حکومت کے کاموں میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار کچھ عرصے سے سرکاری مشینری کو زیادہ فعال اور جوابدہ بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ ’کرتویہ‘ ایپ پہلے سے ہی کچھ محکموں میں تھا لیکن اب اسے ریاست بھر میں لازمی کر دیا گیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔