حکومت کے فیصلوں سے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئی: بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے سات ماہ کی مدت کار کے دوران ریاستی عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے والے اہم فیصلے کیے جن سے عام شہریوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

توکپال،چھگ: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے سات ماہ کی مدت کار کے دوران ریاستی عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے والے اہم فیصلے کیے جن سے عام شہریوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ بگھیل بستر کے لوکپال میں حق جنگلات، غذائیت اور دیہی ترقی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قرض معافی، ڈھائی ہزار فی کوئنٹل کی شرح سے دھان، تیندوپتہ کی خریداری میں اضافہ وغیرہ فیصلوں سے عام شہریوں کی خوت خرید بڑھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب ملک کا آٹو موبائل سیکٹر مندی کے دور سے گزر رہا ہے تو چھتیس گڑھ میں اس سیکٹر میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ نہ صرف عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہواہے بلکہ ریاستی حکومت نے یہاں کے باشندوں کی عزت نفس اور ان کے وقار کو بڑھایا ہے۔


بگھیل نے کہا کہ آج بستر اور سرگوجہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کمان مقامی اراکین اسمبلی کے پاس ہے۔ ہریلی، عالمی یومِ قبائلی، چھٹھ پوجا، تیجہ اور کرما جینتی پر ریاستی حکومت کی جانب سے عوامی چھٹی دیےجانے سے لوگوں کو محسوس ہو رہا ہے کہ ریاست میں پہلی بار چھتیس گڑھیوں کی حکومت ہے۔

پروگرام میں بگھیل نے 123 کروڑ 88 لاکھ روپیے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان میں 68 کروڑ روپیے اور 55 کروڑ 87 لاکھ روپیے کےکے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے اسٹیج سے 68 کروڑ 57 لاکھ روپیے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بستر میں نقص تغذیہ دور رکنے کے لیے ’ہریک نانی بیرا‘(خوشحال بچپن مہم)کا آغاز کیا۔


بگھیل ضلع کے چترکوٹ میں بناواں ننگت بستر حق جنگلات، دیہی ترقی اور تغذیہ ورکشاپ میں شامل ہوئے۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے لوہندی گوڑہ میں سب ڈیویژنل آفس (محصولات) کھولنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی لوہنڈی گوڑہ میں کالج کھولنے کے لیے آئندہ بجٹ میں انتظام کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ککنار اور بِنتا گھاٹی میں افسران کو زیر تعمیر سڑک کو جلد پورا کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے ساتھ ہی 32 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار روپیے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اعلان کیا۔ بگھیل نے چترکوٹ میں تقریباً 125 کروڑ 49 لاکھ 79 ہزار روپیے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور بھومی پوجن کیا۔ انہوں نے 97 کروڑ 24 لاکھ 32 ہزار روپیے کے 14 تعمیراتی پروجیکٹوں اور 28 کروڑ 25 لاکھ 44 ہزار روپیے کے 10 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔