عالمی ٹائیگر ڈے: چیتوں کی محفوظ رہائش کے لئے حکومت پُرعزم، وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر تمام وائلڈ لائف سے محبت کرنے والے اور خاص طور سے چیتوں کے تحفظ میں شامل افراد کو مبارک باد

انڈین ٹائیگر، تصویر آئی اے این ایس
انڈین ٹائیگر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں چیتوں کے لئے محفوظ رہائش گاہ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعرات کو انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر سلسلے وار ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر تمام وائلڈ لائف سے محبت کرنے والے اور خاص طور سے چیتوں کے تحفظ میں شامل افراد کو مبارک باد۔ دنیا کے 70 فیصد چیتوں کا مسکن ہونے کی وجہ سے ہندوستان چیتوں کو محفوظ رہائش اور سازگارماحول یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 51 ٹائیگر ریزرو ہیں جو 18 ریاستوں میں پھیلے ہیں۔ چیتوں کی آخری گنتی سال 2018 میں ہوئی تھی اس میں چیتوں کی آبادی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے ٹائیگر کنزرویشن سے متعلق سینٹ پیٹرزبرگ اعلامیہ میں متعینہ وقت سے 4 سال قبل چیتوں کی آبادی دوگنی کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے۔


ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے چیتوں کے تحفظ کی حکمت عملی میں مقامی برادری کو انتہائی اہمیت دی ہے۔ ہم وائلڈ لائف اور نباتات جن کے ساتھ ہم اس سیارے پر رہ رہے ہیں، کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرکے رہنے کے اپنے صدیوں قدیم اقدار سے بھی تحریک لے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔