عالمی یومِ خواتین: گوگل نے ڈوڈل بنا کر خواتین کو کیا سلام

گوگل نے اس ڈوڈل کے لیے دنیا بھر کے 12 آرٹسٹ کی 12 ایسی کہانیوں کو پیش کیا ہے جو ایک خاتون کے طور پر ان کے تجربات کو ظاہر کرتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

عالمی یوم خواتین کے موقع پر گوگل نے ایک خاص ڈوڈل تیار کیا ہے۔ اس ڈوڈل میں گوگل نے الگ الگ کہانیوں کے کل 12 ڈوڈل بنائے ہیں۔ عالمی یومِ خواتین کے مدنظر گوگل نے بھی ہمیشہ کی طرح اپنے صفحہ اول پر دلکش ڈوڈل تیار کیا ہے۔ گوگل کے اس رنگ برنگے ڈوڈل میں دنیا کے الگ الگ حصوں کی خواتین کی کہانیاں بتائی گئی ہیں۔ گوگل نے یہ ڈوڈل یومِ خواتین کے قبل کی شام یعنی 7 مارچ کو ہی ریلیز کر دیا۔

گوگل نے اس ڈوڈل کے لیے دنیا بھر کے 12 آرٹسٹ کی 12 ایسی کہانیوں کو پیش کیا ہے جو ایک خاتون کے طور پر ان کے تجربات کو بتاتی ہیں۔ ان کہانیوں میں دنیا کی ان 12 خاتون آرٹسٹ نے وہ کہانیاں بیان کی ہیں جنھوں نے کسی نہ کسی طرح ان کی زندگی پر اثر ڈالا ہے۔

گوگل نے اس کو 80 زبان میں پیش کیا ہے تاکہ خواتین کی خودمختاری کے لیے لوگ ترغیب حاصل کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہی گوگل ایک ہیش ٹیگ #herstoryourstory بھی چلا رہا ہے۔

گوگل کے اس ڈوڈل کو بنانے والی 12 خاتون آرٹسٹ کے نام نیچے دیے گئے ہیں۔

عالمی یومِ خواتین: گوگل نے ڈوڈل بنا کر خواتین کو کیا سلام

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔