آسام میں بند پیپر مل ملازمین کے لیے خوشخبری، ملے گی 55 مہینے کی تنخواہ

وزیراعلی ہیمنت بسوا سرما نے بدھ کی صبح کیے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’آخر کار ہندوستان پیپر کارپوریشن کے ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہ کے بقایہ جات کے التوا کے معاملے کو حل کرنے کے لئے ایک معاہدہ ہوا ہے۔‘‘

ہیمنت بسوا سرما، تصویر یو این آئی
ہیمنت بسوا سرما، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گوہاٹی: آسام میں بند ہوچکی دو پیپر ملوں کی تنخواہ کے التوا کا معاملہ بالآخر حل کرلیا گیا ہے اور ان ملازمین کو 55 مہینے کی تنخواہ ملنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ وزیراعلی ہیمنت بسوا سرما نے بدھ کی صبح ٹوئٹ کیا ’’آخر کار ہندوستان پیپر کارپوریشن کے ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہ کے بقایا جات کے التوا کے معاملے کو حل کرنے کے لئے ایک معاہدہ ہوا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’میرے دفتر میں 4 گھنٹے سے زیادہ وقت تک اس موضوع پر بحث ہوئی اور یہ معاملہ صبح دوبجے حل کرلیا گیا‘‘۔

واضح رہے کہ ہندوستان پیپر کارپوریشن لمیٹیڈ کی دو پیپر ملس- ہیلاکانڈی ضلع کے پنچ گرام میں کچھار پیپر مل اور موری گاؤں ضلع کے جاگی روڈ میں نگاؤ پیپر مل 2015 اور 2017 کے وسط سے بند ہیں۔ ان دونوں ملوں کے ملازمین کو 55 مہینے کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی اور حال ہی میں ، ملوں کے رہنے والے ملازمین کو بے دخلی کا نوٹس بھی دیا گیا تھا۔


آسام میں بی جے پی حکومت نے 2016 میں سربانند سونووال کے وزیراعلی کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اور اس سال ہوئے اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران انہوں نے ملوں کی دوبارہ بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ 58 مہینوں میں بند ہوچکیں دونوں پیپر ملوں کے 93 ملازمین کی موت ہوچکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */