چھتیس گڑھ کے کسانوں کو ملی خوشخبری، ایم ایس پی پر دھان کی خریداری شروع

چیف سکریٹری امیتابھ جین نے خود ضلع رائے پور کے جرودا اور بنگولی پرکیورمنٹ سینٹر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے دھان کی فروخت کے لیے آنے والے کسانوں کا پھولوں اور ہاروں سے استقبال کیا۔

دھان، تصویر آئی اے این ایس
دھان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ میں آج سے رواں خریف مارکیٹنگ سال کے لیے منیمم اسپورٹ پرائس پر پرکیورمنٹ سینٹروں پر پوجا کے ساتھ دھان اور مکئی کی خریداری شروع ہو گئی ہے۔ اس سال ریاست میں ریکارڈ 105 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید ہونے کا اندازہ ہے۔

اس خریف سال میں تقریباً 22.66 لاکھ رجسٹرڈ کسانوں سے 2399 کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے ذریعے دھان خریدا جا رہا ہے۔ کسانوں اور دیہاتیوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے 88 نئے دھان پرکیورمنٹ سینٹر شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ دھان خرید شروع ہونے پرکیورمنٹ سینٹروں میں کسانوں میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔


چیف سکریٹری امیتابھ جین نے خود ضلع رائے پور کے جرودا اور بنگولی پرکیورمنٹ سینٹر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دھان کی فروخت کے لیے آنے والے کسانوں کا پھولوں اور ہاروں سے استقبال کیا۔ پوجا کرنے کے بعد انہوں نے خود دھان تول کر دھان کی خرید کی شروعات کی۔ ریاست کی جانب سے خریف مارکیٹنگ سال 2021-22 کے تحت منیمم اسپورٹ پر کسانوں سے نقد اور کیش لنکنگ کے ذریعے یکم دسمبر سے 31 جنوری تک دھان اور مکئی کی یکم دسمبر سے 28 فروری تک خرید کی جائے گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔