ہندوستانیوں کے لیے یو اے ای کا گولڈن ویزا پانے کا سنہری موقع، اب پراپرٹی کی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں

نئی نامزدگی پر مبنی ویزا پالیسی کے تحت ہندوستانی اب تقریباً 23.30 لاکھ روپے کی فیس دے کر تاحیات یو اے ای کے گولڈن ویزا کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/vedjainca">@vedjainca</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘@vedjainca

user

قومی آواز بیورو

ریاستہائے متحدہ عرب امارات نے اپنے ویزا سے متعلق ضابطوں میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کے لیے وہاں پر گولڈن ویزا لینا آسان ہو گیا ہے۔ یو اے ای حکومت نے نامزدگی پر مبنی ایک نئے طرح کا گولڈن ویزا شروع کیا ہے۔ اس میں کچھ شرائط ہیں جو دبئی میں پراپرٹی یا کاروبار میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے موجودہ طریقہ کار سے الگ ہیں۔ ہندوستانی کے لیے اب تک دبئی کا گولڈن ویزا پانے کا ایک طریقہ یہ تھا کہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی جائے۔ اس کی قیمت کم سے کم 4.66 کروڑ روپے ہونے چاہئے تھے یا پھر ملک میں کاروبار میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی جائے۔

فائدہ پانے والوں اور طریقہ کار میں شامل لوگوں نے بتایا کہ نئی نامزدگی پر مبنی ویزا پالیسی کے تحت ہندوستانی اب تقریباً 23.30 لاکھ روپے کی فیس دے کر تاحیات یو اے ای کے گولڈن ویزا کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تین مہینے میں 5000 سے زیادہ ہندوستانی اس نامزدگی پر مبنی ویزا کے لیے درخواست دیں گے۔ اس ویزا جانچ کے پہلے مرحلے کے لیے ہندوستان اور بنگلہ دیش کو منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں نامزدگی پر مبنی گولڈن ویزا کی ابتدائی شکل کی جانچ کے لیے رائد گروپ نامی کنسلٹینسی کو چنا گیا ہے۔


ریاض گروپ (Rayad Group) کے منیجنگ ڈائرکٹر ریاض کمال ایوب نے کہا کہ یہ ہندوستانیوں کے لیے یو اے ای کا گولڈن ویزا پانے کا سنہری موقع ہے۔ ریاض کمال نے کہا کہ جب بھی کوئی درخواست دہندہ اس گولڈن ویزا کے لیے درخواست دیتا ہے تو ہم سب سے پہلے اس کے پس منظر کی جانچ کریں گے جس میں اینٹی منی لانڈرنگ اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کے ساتھ ساتھ اس کا سوشل میڈیا بھی شامل ہوگا۔

جانچ سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ کیا اور کیسے درخواست دہندہ کسی دیگر طریقے سے جیسے ثقافتی، مالیات، تجارت، سائنس، اسٹارٹ اَپ، پیشہ ور خدمات سے یو اے ای کے بازار اور کاروباری سرگرمیوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ نامزدگی زمرے کے تحت یو اے ای گولڈن ویزا کے خواہش مند درخواست دہندہ دبئی جائے بغیر اپنے ملک سے پیشگی منظوری حاصل کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔