سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، ایک ہفتے میں 3,600 روپئے ہوا مہنگا، چاندی بھی 1.45 لاکھ روپئے سے تجاوز

گولڈ مین سیکس، جو دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کاری والے بینکوں میں سے ایک ہے، کا کہنا ہے کہ اگلے سال تک سونا 5,000 ڈالر فیصد اونس تک پہنچ سکتا ہے، جو اس وقت تقریباً 3,900 ڈالر فی اونس ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سونے کی قیمتوں میں تیزی / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مہنگائی کے اس دور میں سونا اورچاندی بھی اپنے تیور دکھانے سے پیچھے نہیں ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس مدت میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے دونوں قیمتی چیزوں کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے)  کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت اب 116,954 روپئے ہے، جو ایک ہفتہ قبل اسی دن 113,262 روپئے کے مقابلے میں 3,692 روپئے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 107,130 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے، جو کہ پہلے  103,782 روپئے تھی۔ 18 قیراط سونے کی قیمت 84،974 روپے فی 10 گرام سے بڑھ کر 87,716 روپے فی 10 گرام پہنچ گئی ہے۔


وہیں جائزے کی مدت کے دوران چاندی کی قیمت 7,510 روپے بڑھ کر 1,45,610 روپئے فی کلوگرام ہو گئی، جو پہلے  1,38,100 روپئے فی کلوگرام تھی۔ مسلسل اضافے کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتیں اپنی اب تک کی بلند ترین سطح کے برقرار ہیں۔

غورطلب ہے کہ ماہرین عالمی عدم استحکام کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتارہے ہیں جو امریکی شٹ ڈاؤن اور محصولات کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔ عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران محفوظ سمجھے جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے اور چاندی کی مانگ میں اضافہ ہوجا تا ہے اور مانگ کے مقابلے محدود فراہمی، قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔


گولڈ مین سیکس، جو دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کاری والے بینکوں میں سے ایک ہے، کا کہنا ہے کہ اگلے سال تک سونا 5,000 ڈالر فیصد اونس تک پہنچ سکتا ہے، جو اس وقت تقریباً 3,900 ڈالر فی اونس ہے۔ یکم جنوری سے اب تک 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 76،162 روپے سے بڑھ کر 40,792 روپئے یا 53.55 فیصد 116,954 روپئے ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 59,593 روپئے یا 69.28 فیصد بڑھ کر 86,017 روپئے فی کلو سے بڑھ کر  145,610 روپئے ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔