کسان تحریک کی حمایت کرنے گولڈ میڈلسٹ بلجیت کور بذریعہ سائیکل پنجاب سے دہلی روانہ

گولڈ میڈلسٹ سائیکلسٹ بلجیت کور پنجاب کے سنگرور سے نکل کر جیند کے راستے 300 کلو میٹر کا سفر سائیکل پر ہی طے کریں گی اور دہلی کے ٹیکری بارڈر پر پہنچیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جیند: مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف ایک مہینے سے دہلی کی سرحدوں پر جاری کسان تحریک کی حمایت کرنے بلجیت کور پنجاب سے دہلی کے لیے سائیکل پر روانہ ہو گئی ہیں۔ گولڈ میڈل سائیکلسٹ بلجیت کھٹکڑ ٹول پلازہ سے ہو کر نکلیں۔

قابل ذکر ہے کہ بلجیت کور انڈر-17 اور 19 میں پنجاب کے لیے سائیکلنگ میں کئی گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ وہ پنجاب کے سنگرور سے نکل کر جیند کے راستے 300 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر ہی طے کر کے دہلی کے ٹیکری بارڈر پر پہنچیں گی۔ جیند میں پہنچتے ہی بلجیت کا پھول مالاؤں سے خیرمقدم کیا گیا۔ کسان تحریک کو حمایت دینے جا رہیں بلجیت کور نے کہا کہ ’’لوگوں کو دکھانا ہے کہ ہم سائیکل تو کیا دوڑ کر بھی کسان تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں۔‘‘ بتایا جا رہا ہے کہ وہ تقریباً ایک ہفتے تک دہلی بارڈر پر کسانوں کے ساتھ رہیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔