گوا قتل معاملہ: سوچنا سیٹھ کو 13 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا

ساحلی ریاست گوا کے ایک سروس اپارٹمنٹ میں اپنے چار سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار، بنگلورو میں واقع اے آئی کمپنی کی 39 سالہ سی ای او کو 13 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوچنا سیٹھ / آئی اے این ایس</p></div>

سوچنا سیٹھ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پنجی: ساحلی ریاست گوا کے ایک سروس اپارٹمنٹ میں اپنے چار سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار، بنگلورو میں واقع اے آئی کمپنی کی 39 سالہ سی ای او کو 13 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

سوچنا سیٹھ کو 9 جنوری کو کرناٹک کے چتردرگ ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک ٹیکسی میں بنگلورو جا رہی تھی۔ ابتدائی طور پر اسے چھ دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا تھا اور بعد میں اسے پانچ دن تک بڑھا دیا گیا تھا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشویش کرپے نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’خاتون کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈی این اے، میڈیکل ٹیسٹ اور دیگر چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں مزید پولیس حراست کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ پولیس افسر نے کہا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق سوچنا سیٹھ مغربی بنگال کی رہنے والی ہے جو بنگلورو میں آباد ہوئی تھی۔ اس کی شادی کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شخص سے ہوئی تھی۔


پولیس نے بتایا کہ وہ 7 جنوری کو اپنے بیٹے کے ساتھ شمالی گوا میں کینڈولم میں ایک سروس اپارٹمنٹ گئی تھی۔ کمرے میں مبینہ طور پر جرم کرنے کے بعد وہ اگلی صبح بنگلورو کے لیے روانہ ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ہاؤس کیپنگ عملہ کا ایک رکن اپارٹمنٹ کی صفائی کے لیے گیا اور اسے خون کے کچھ دھبے نظر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔