منوہر پاریکر کی حالت نازک، ایمس لایا گیا، گوا میں سیاسی سرگرمی تیز 

وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی حالت نازک ہے، انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی طبعیت خراب ہوتے ہی گوا کی سیاست میں سرگرمی بڑھ گئی ہے ۔ادھر بی جے پی کے صدر امت شاہ بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سابق وزیر دفاع اور گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی حالات بے حد نازک ہے اور انہیں علاج کے لئے دہلی کے ایمس لایا گیا ہے۔ وہ چارٹرڈ جہاز سے گوا سے دہلی کے لئے لائے گئے۔ قبل ازیں جمعرات کی شام کینڈولم کے ایک نجی اسپتال میں پاریکر کو داخل کرایا گیا تھا لیکن وہاں ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

غورطلب ہے کہ گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر 6 ستمبر کو ہی امریکہ سے علاج کراکر واپس لوٹے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں تقریباً 3 مہینے کا وقت گزارا۔ ان کے علاج میں کافی وقت لگے گا اس لئے انہوں نے خود ہی پارٹی سے درخواست کی ہے کہ صوبہ کی قیادت کے لئے کوئی دوسرا انتظام کر دیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق منوہر پاریکر نے اس حوالہ سے امت شاہ کو فون کیا۔

منوہر پاریکر کی بیماری کا پتہ پیٹ درد کی شکایت کے بعد چلا۔ اس کے بعد انہیں گوا میڈکل اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ان کی حالت میں سدھار نہیں آیا۔ بعد میں ڈاکٹروں نے پاریکر کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا۔ لیلاوتی اسپتال میں ان کی پہلے مرحلہ کے کیموتھیرپی کی گئی اور اس کے بعد وہ آگے کے علاج کے لئے امریکہ چلے گئے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر سے منسلک ایک افسر کے مطابق وزیر اعلیٰ کی غیر حاضری میں وزیر اعلیٰ عہدے کا چرج کسی کی نہیں سونپا گیا ہے۔ ادھر گوا میں مخلوط حکومت میں بی جے پی کی اتحادی ایم جی پی (مہاراشٹر گومانتک پارٹی) نے کہا کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی غیر موجودگی کے دوران سب سے سینئر وزیر کو ذمہ داری سونپ دی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔