بحث کے لئے سب کو کافی مواقع اور وقت دیں گے: اوم برلا

اوم برلا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مانسون اجلاس کی کارروائی کووڈ پروٹوکول اور صحت کے معیار کے مطابق کی جائے گی۔ تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، مختلف امور پر بحث کی مانگ کی گئی ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وہ قواعد کے تحت حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین اتفاق رائے سے متعلق کسی بھی معاملے پر بات کرنے کے لئے کافی مواقع اور وقت دیں گے۔ اوم برلا نے پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے موقع پر اتوار کو یہاں پارلیمنٹ کی لائبریری بلڈنگ میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں یہ بات واضح کردی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگوال اور مختلف پارٹیوں کے رہنما اجلاس میں شریک تھے۔

تقریبا ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد اوم برلا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مانسون اجلاس کی کارروائی کووڈ پروٹوکول اور صحت کے معیار کے مطابق کی جائے گی۔ تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، مختلف امور پر بحث کی مانگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اپوزیشن اور حکومت باہمی رضامندی سے نتیجہ خیز بات چیت کریں۔ ممبران کو اس میں حصہ لینے کا کافی موقع ملنا چاہیے۔ اس طرح سے انہیں قانون سازی کی کارروائی میں کافی وقت اور موقع مل جاتا ہے۔ جس طرح پچھلے سیشن نتائج کے معاملے میں کارآمد رہے ہیں، اسی طرح یہ سیشن بھی نتیجہ خیز ہونا چاہیے اور ممبروں کو عوامی مفاد اور قومی مفاد کے امور کو اٹھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔


اوم برلا نے بتایا کہ اب تک 17 ویں لوک سبھا کے سیشنوں کی نتائج 122 فیصد رہے ہیں۔ کل 107 بل منظور ہوچکے ہیں۔ امید ہے کہ یہ سیشن بھی کامیاب ہوگا اور تمام فریقوں کا مطلوبہ تعاون میسر ہوگا۔ اس اجلاس میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری، ترنمول کانگریس کے سودیپ بندھو اپادھیائے، بی ایس پی کے رتیش پانڈے، انڈین یونین مسلم لیگ کے ای ٹی محمد بشیر، لوک جن شکتی پارٹی کے پشوپتی کمار پارس، اپنا دل کی انوپریہ پٹیل وغیرہ موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔