گھوسی ضمنی الیکشن نے سال 2024 کے جیت کا راستہ کھول دیا: اتل انجان

مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے کہ اکہ اس الیکشن میں بی جے پی کی سرکاری مشنری، فرقہ واریت، ذات پات کی صف بندی اور اتحاد سبھی محاذوں پر شکست ہوئی ہے

اتل کمار ’انجان‘، تصویر آئی اے این ایس
اتل کمار ’انجان‘، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مئو: مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے کہ اکہ اس الیکشن میں بی جے پی کی سرکاری مشنری، فرقہ واریت، ذات پات کی صف بندی اور اتحاد سبھی مورچوں کو شکست دیتے ہوئے عوام نے جیت حاصل کر کے ایک نئی چھلانگ لگائی ہے۔ اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج لوک سبھا کے 2024 کے جیت کے لئے انڈیا اتحاد کا راستہ کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی معاشی، سماج، سیاسی اور سرکاری کی تنگ نظری، فرقہ وارانہ چالیں اور پونجی واد کو بڑھاوادے کر پبلک پراپرٹی کی لوٹ کی پالیسیوں کے خلاف عوام نے ووٹ کر کے انہیں شکست سے دو چار کیا ہے۔ ملک کے سات ریاستوں میں ہوئے ضمنی الیکشن میں انڈیا اتحاد نے جیت درج کی ہے ۔جس کا مطلب ہے کہ عوام نے 120لوک سبھا سیٹوں پر عوام نے بی جے پی کے تئیں اپنا اعتماد واپس لے لیا ہے۔


اترپردیش کے مختلف اضلاع میں اسی دوران ہوئے ضلع پنچایت کی سات سیٹوں پر بی جے پی اور اس کے اتحاد کی ہار ہوئی ہے۔ اترپردیش میں بھی بی جے پی کی تفریقانہ پالیسیوں کے خلاف انڈیا اتحاد میں شامل سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار سدھا کر سنگھ کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں سماج وادی پارٹی، کانگریس پارٹی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، آر ایل ڈی اتحاد پارلیمانی انتخاب میں مزید کردار ادا کرے گا اور عوام کا تعاون حاصل ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔