غازی پور: شدید بارش سے سڑک 15 فٹ نیچے دھنس گئی

اترپر دیش میں گذشتہ کئی دنوں سے لگاتا ہورہی بارش مشرقی یوپی کے باشندوں کے لئے وبال جان بنتی جارہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے غازی پور میں سڑک 15 فٹ نیچے دھنس گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ کئی دنوں سے لگاتا ہورہی بارش مشرقی یوپی کے باشندوں کے لئے وبال جان بنتی جارہی ہے۔شدید بارش کی وجہ سے غازی پور میں سڑک 15 فٹ نیچے دھنس گئی۔

مشرقی اترپردیش کے مرزا پور، چندولی ، وارانسی، بھدوہی، اعظم گڑھ، مئو، غازی پور، بلیا میں کافی براحال ہے۔ وہیں پوروانچل میں کچے مکانات زمیں دوز ہونے لگے ہیں۔ملنے میں دب کر اب تک 32 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ضلع غازی پور میں ہنسراج پور سے نندگنج جانے والی سڑک یوسف پور چورا بسوں ندی پر نئی تعمیر شدہ سڑک 15 فیٹ زمین کے اندر دھنس گئی ہے۔ جس سے تقریبا آٹھ فٹ چوڑا گڑھا بن گیا ہے۔ زمین کے دھنسنے سے تقریبا 50 گاؤں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔


غازی پور میں بارش کی وجہ سے الگ۔الگ مقامات پر چار لوگوں کی موت ہوگئی۔قاسم آباد تھانے کے شہباز کلی گاؤں میں سنیچر کی رات بارش کے درمیان کچہ مکان گرنے سے اتوریا دیوی، نیتھ گاؤں میں مکان گرنے سے سکھرام کی موت ہوگئی ہے۔ کھاسینپور تھانہ کے نون نگر گاؤں باشندہ رام بدن یادو کی مکان کے ملبے میں دبنے سے موت ہوگئی۔

ادھر جکھنا میں بھی ایک شخص کی بھاری بارش کے دوران مکان گرنے سے موت ہوگئی۔ دلہپور کے ہنوتا گاؤں میں کچا مکان گرنے سے روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء برباد ہوگئیں۔کچے مکانات گرنے سے دیہی علاقوں کے مکینوں کا کافی نقصان کا سامنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔